پاک فوج کاسیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف ،ریسکیوآپریشن جاری ،اب تک 17ہزارسے زائدلوگوں کوریسکیوکیاگیا،آئی ایس پی آر

منگل 9 ستمبر 2014 06:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کاریسکیواورریلیف آپریشن جاری ،گوجرانوالہ میں 54ریلیف کیمپ اور37موبائل میڈیکل سنٹرقائم ،اب تک مجموعی طورپرلوگوں کوحفاظتی مقام پرمنتقل کیاگیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ جہلم ،پنڈی بھٹیاں ،کورٹ مومن ،حافظ آباد،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،چنیوٹ ،جھنگ،منڈی بہاوٴالدین ،اورسیلاب سے متاثرہ دیگرعلاقوں میں ریلیف اورریسکیوآپریشن جاری ہے ۔

بیان کے مطابق پاک فوج نے گلگت کے علاقے دوسائی میں ریسکیوآپریشن کے دوران 33افرادکوحفاظتی مقام پرمنتقل کیاہے جوشدیدبرفباری کے باعث 1600فٹ بلندی پرپھنس چکے تھے ،استورکے قریبی علاقے چہلم میں ریلیف کیمپ قائم کیاگیاہے ،جہاں ان تمام افرادکوخوراک اورادویات فراہم کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جلال پوربھٹیاں ،پندی بھٹیاں ،ونیکسے تارڑاوردیگرمتاثرہ علاقوں میں پانچ ہیلی کاپٹرریلیف ڈیوٹی پرمعمورہیں جبکہ سیلابی علاقوں میں پھنسے 1500سے زائدافرادکوہیلی کاپٹرزاورکشتیوں کے ذریعے بحفاظت نکال کرریلیف کیمپوں میں منتقل کیاگیاہے ،گوجرانوالہ ڈویژن میں پاک فوج کی جانب سے 54ریلیف کیمپ اور73موبائل میڈیکل سنٹرقائم کئے گئے ہیں جہاں تمام متاثرین کوخوراک ،ادویات اورشیلٹرمہیاکئے گئے ہیں بیان کے مطابق ریلیف آپریشن کے آغازسے اب تک 17ہزارسے زائدافرادکوریسکیوکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :