وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا، شہبازشریف نے گزشتہ روز جلالپور بھٹیاں میں آنے کا وعدہ کیا اور وہاں پہنچ گئے

منگل 9 ستمبر 2014 06:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اپنے وعدے کے مطابق سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ جلالپور بھٹیاں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز بھی جلالپور بھٹیاں میں سیلاب میں گھرے عوام کے ساتھ 6 گھنٹے گزارے تھے اورمتاثرین کے باحفاظت انخلاء تک واپس آنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا کہ جب تک مزید کشتیاں نہیں آ جاتیں اور آخری فرد بھی یہاں سے محفوظ مقام پر منتقل نہیں ہوتا میں واپس نہیں جاؤں گا۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر حکومت پنجاب کی طرف سے مزید کشتیاں فوری طور پر پہنچا دی گئیں تھیں۔ وزیراعلیٰ نے جلالپور بھٹیاں کے سیلاب زدہ عوام سے دوبارہ آنے کا وعدہ کیا اور آج جلالپور بھٹیاں وعدے کے مطابق پہنچ گئے۔عوام نے وزیراعلیٰ کو آج یہاں اپنے ساتھ دوبارہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور امداد اور بحالی کی کارروائیوں کو تسلی بخش قرار دیا۔