کولمبیا کا طیارہ ایمزون میں گر کرتباہ ،10افرادہلاکت کی تصدیق

منگل 9 ستمبر 2014 06:16

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)کولمبیا کا ایک طیارہ ایمزون جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا تھا ، پر سوار تمام دس افراد کی گزشتہ روز ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، یہ بات امدادی کارکنوں نے بتائی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کے ایک اہلکار گستاؤآرٹیگا نے آر سی این ایل اے ریڈیو کو بتایا کہ طیارے پر سوار 10افراد میں آٹھ تاجر اور دو عملے کے ارکان شامل تھے ، ہلاک ہو گئے ہیں ۔

طیارہ جو ایچ کے ۔4755پی اے نیواجو کے نام سے رجسٹرڈ ہے ، ملک کے جنوب میں واقع آراکوارا ایئرپورٹ سے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے اڑان بھری ، اس کاایئرٹریفک کنٹرول کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا جیسا کہ وہ فلورینسیا کے قصبے جارہی تھی ۔طیارے کا ملبہ پویرٹو سینٹنڈر کے شہری قصبے سے 10کلومیٹر (چھ میل) کے فاصلے پر بکھری پڑا تھا۔