پارلیمنٹ دوبارہ نہیں کھولیں گے،لیسوتھو وزیر اعظم

منگل 9 ستمبر 2014 06:17

مسیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)لیسوتھو کے وزیراعظم نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو دوبارہ نہیں کھولیں گے،انہوں نے جنوبی افریقن امن معاہدے پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے جس کے تحت انہیں بغاوت کی کوشش کے بعد ملک میں واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

توم تھبانے فرانسیسی خبررساں ادارے کہ انٹرویو میں کہا کہ یہ پارلیمٹ کو دوبارہ کھولنے کا وقت نہیں ہے۔لیسوتھو اور جنوبی افریقہ میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما اب منگل کو مسیرو کا دورہ کریں گے تاکہ صرف ایک ہفتہ قبل ہی طے پانے والے معاہدے کو بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :