خیبرپختونخواہ حلقہ پی کے 68میں ضمنی انتخابات ،تحریک انصاف کے امیدواراحتشام اکبرنے 37178ووٹ لیکرمیدان مارلیا،غیرسرکاری نتائج

منگل 9 ستمبر 2014 06:01

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 68میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراحتشام اکبرنے 37178ووٹ لیکرمیدان مارلیا،خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 68ڈیرہ اسماعیل خان میں پیرکے روزہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اورغیرحتمی ،غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراحتشام علی اکبر37178ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے جبکہ آزادامیدوارمخدوم مریدکاظم 32640ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے ہیں واضح رہے کہ مخدوم میریدکاظم کوجے یوآئی (ف)،مسلم لیگ ن اوردیگرجماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔