افغانستان،سڑک کنارے بم دھماکے، سیکورٹی فورسز کا آپریشن‘ 6 افغان فوجی ہلاک‘ 18 طالبان ہلاک

منگل 9 ستمبر 2014 06:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افغان فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اٹھارہ طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں میں افغان فورسز کے قافلے کے نزدیک سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سات صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جس میں اٹھارہ طالبان ہلاک بڑی تعداد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :