ایم ایچ 17پرواز فضاء میں ہی دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی تھی،رپورٹ

بدھ 10 ستمبر 2014 06:53

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء)ایم ایچ 17پرواز جو مشرقی یوکرائن میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں گر کر تباہ ہوئی،دوران پرواز متعدد تیز رفتار اشیاء سے ٹکرانے کے بعد دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی،یہ بات منگل کے روز نیدرلینڈز کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ جس میں زیادہ تر ڈچ باشندوں سمیت 298 افراد کی جانیں ضائع ہوئی تھیں،کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرواز ایم ایچ17جو ملائیشیاء ائیرلائنز کی ملکیت تھی غالباً ہوا میں بڑی تعداد میں تیز رفتار اشیاء،جن کے بارے میں قیاس آرائی کی جاتی ہے کہ باہر سے طیارے سے ٹکرانے سے،اسے نقصان پہنچنے کے بعد دو حصوں میں ٹوٹ گئی تھی۔