یمنی فورسز اور حوثیوں میں جھڑپیں ،7 افراد ہلاک ، مظاہرین کی صنعا میں کابینہ کی عمارت پر دھاوا بولنے کی کوشش

بدھ 10 ستمبر 2014 06:52

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء) یمن کے دارالحکومت صنعا میں سکیورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈٰیا رپورٹ کے مطابقمطابق منگل کو صنعا میں کابینہ کی عمارت کے سامنے محافظوں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین اور میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجیوں نے کابینہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حوثیوں سے تعلق رکھنے والے حکومت مخالف کارکنان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں بیسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے کابینہ کی عمارت پر دھاوا بولا تھا اور انھوں نے زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش تھی۔سکیورٹی فورسز نے اپنی ذمے داری نبھاتے ہوئے انھیں روکنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :