لاہور ہائیکورٹ نے نیلم جہلم پراجیکٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست پر نیلم جہلم منصوبے کی تفصیلات طلب کر لیں

بدھ 10 ستمبر 2014 06:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیلم جہلم پراجیکٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر نیلم جلم منصوبے کی تفصیلات طلب کر لیں، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاء نے کہا کہ حکومت پاکستان بجلی کے بلوں میں کئی سالوں سے نیلم جہلم پراجیکٹ کے نام پر پیسے وصول کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہر شہری نیلم جہلم منصوبے کی مد میں لاکھوں روپے کی رقم ادا کر چکا ہے مگر نہ تو ابھی تک منصوبہ کی تفصیلات سامنے آ سکیں اور نہ ہی اس منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی مدت کا پتہ چل سکا۔جس پر عدالت نے نیلم جہلم پراجیکٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر نیلم جہلم منصوبے کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت سات نومبر تک ملتوی کر دی۔