جمشید دستی نے عمران خان کو استعفے کے حوالے سے ماموں بنا د یا، قومی اسمبلی میں اجلاس سے غیر حاضری پرچھٹی کی درخواست دیدی ،ذرائع

بدھ 10 ستمبر 2014 06:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء)آزاد رکن اسمبلی جمشید احمد دستی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو استعفے کے حوالے سے ماموں بنا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان استعفی دینے کے حوالے سے ماموں بنا دیا،ذرائع نے بتایا کہ جمشید احمد دستی نے عمران خان کو استعفیٰ ہی نہیں دیا اور قومی اسمبلی میں اجلاس سے غیر حاضری پرچھٹی کی درخواست دیدی ہے۔