دولت اسلامیہ کیخلاف وسیع تر اتحاد ،امریکی وزیر خارجہ آج سعودی عرب میں عرب وزراء خارجہ سے ملاقات کرینگے

بدھ 10 ستمبر 2014 06:53

قاہرہ،واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء)امریکی وزیرخارجہ جان کیری آج بدھ کے روز سعودعرب میں عرب وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے،جیسا کہ وہ دولت اسلامیہ کیخلاف وسیع تر اتحاد کے قیام کیلئے کوشاں ہیں،یہ بات مصری وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہی۔اہلکار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ سعودی بندرگاہی شہر جدہ میں مذاکرات جمعرات تک جاری رہیں گے،ان میں اردن،مصر اور چھ خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ ساتھ عراق سے وزراء شرکت کریں گے۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزراء بدھ اور جمعرات کو کیری سے جدہ میں ملاقات کریں گے،یہ مذاکرات دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔بیروت میں ایک سرکاری اہلکار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ لبنانی وزیرخارجہ جبران باسل بھی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کیری منگل کے روز جہادیوں کیخلاف دیرپا اتحاد کے قیام کی کوششوں کے سلسلہ میں خطے کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

جہادیوں نے عراق اور ہمسایہ ملک شام میں بڑے پیمانے پر علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔اعلیٰ امریکی سفارتکار نے آئی ایس کوآخر کار شکست دینے کیلئے دنیا بھر میں وسیع تر ممکنہ اتحاد کے قیام کا اعادہ کر رکھا ہے۔کیری کا کہنا تھا کہ تقریباً ہر ایک ملک آئی ایس کے خطرے اور اس برائی نمٹنے کیلئے کردار ادا کرچکا ہے۔ دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے گزشتہ روز اسلامی شدت پسندوں کیخلاف لڑائی میں نئی عراقی کابینہ کو ملک کے لئے ”بڑا سنگ میل“ اور ’ایک بنیاد“ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ۔

مشرق وسطیٰ کے دورے کے موقع پر ، جس کا مقصد دولت اسلامی کو شکست دینے کے لئے حمایت حاصل کرنا ہے ، کے موقع پر ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ واشنگٹن عراقیوں کیساتھ ”کندھے سے کندھا ملا کر“کھڑا ہوگا اور کہاکہ دولت اسلامی کے خلاف عالمی اتحاد ”مہینوں کے لئے جرات مندی سے سامنا کرنے کے لئے تعمیر اور غالباً صرف سالوں کے لئے سامنے آئے گا “، کے لئے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :