امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کا دورہ چین ، ملاقاتیں ، تناو کم کرنے کے لیے باہمی عسکری تعاون کا فروغ نا گزیر ہے، سوزان رائس

بدھ 10 ستمبر 2014 06:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء ) امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے امریکہ اور چین کے درمیان تناوٴ کو کم کرنے میں مدد کے لیے عسکری تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے یہ بات منگل کو بیجنگ میں گفتگو کے دوران کہی جہاں انھوں نے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے روز اعلیٰ ترین چینی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "امریکہ اور چین کے درمیان فوجی سطح پر تعلقات میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا اور یہ مضبوط ہوئے اور یہ ایسا شعبہ ہے جس کی امریکہ قدر کرتا ہے۔امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان خیلجز ہیں لیکن ایسے واقعات سے بچنے پر کام کیا جانا چاہیئے جس سے "تعلقات میں پیچیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :