کراچی، فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جا ں بحق

بدھ 10 ستمبر 2014 06:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیاری میں چیل چوک کے قریب مسلح ملزمان ایک گھر کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں کمسن بچہ اور اس کا باپ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

باپ کی شناخت زبیر اور کمسن بیٹے کی شناخت دوئف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔گلشن اقبال کے علاقے میں یونیورسٹی روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔اس کے علاوہ اورنگی ٹاوٴن میں بھی ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زندگی سے محروم کردیا۔

متعلقہ عنوان :