آئی سی سی نے پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پر پابندی لگادی ، سعید اجمل بالنگ ایکشن تبدیل کرکے پابندی کو 14روز میں چیلنج کرسکتے ہیں،ذرائع، بالنگ ایکشن میں15 ڈگری تک اجازت ہوتی ہے لیکن سعید اجمل کے ایکشن کا زاویہ 15 ڈگری سے زیادہ ہے‘آئی سی سی

بدھ 10 ستمبر 2014 06:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء)آئی سی سی نے پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پر پابندی لگادی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے، سعید اجمل بالنگ ایکشن تبدیل کرکے پابندی کو چیلنج کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اجمل پابندی کے خلاف 14روز میں اپیل کرسکتے ہیں۔

سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بالنگ ایکشن میں15 ڈگری تک اجازت ہوتی ہے لیکن سعید اجمل کے ایکشن کا زاویہ 15 ڈگری سے زیادہ ہے۔آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ سعید اجمل بالنگ ایکشن تبدیل کرکے پابندی کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بائیو میکنیکل ٹیسٹ کے نتیجے میں غیر جانبدار ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کی جانب سے کرائی گئیں تمام گیندیں مروجہ قوانین پر پورا نہیں اترتیں اس لئے پاکستانی آف اسپنر پر نئے بالنگ ایکشن کی تصدیق تک بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاہم وہ اس پابندی کے خلاف 14 روز میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران چیلنج ہوا تھا اس سے قبل 2009 میں بھی ان کے بالنگ ایکشن پر سوال اٹھائے گئے تھے تاہم انہیں اس وقت کلیئر کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :