شہبازشریف کا کشتی کے ذریعے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،سیلاب زدگان میں امدادی اشیاء اورکھانا تقسیم کیا ،کوٹ مومن پہنچنے پر متاثرین اورعوام کا غیر معمولی رش،وزیراعلیٰ کی گاڑی کا ڈرائیور ہجوم میں پھنس گیا،شہباز شریف خود گاڑی چلا کر اگلی منزل تک پہنچے

بدھ 10 ستمبر 2014 06:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج بھی مسلسل 10گھنٹے تک سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ کشتی کے ذریعے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے اور سیلاب کے پانیوں میں گھرے افراد میں اشیاء اور کھانا تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ساتھ آنے والی حفاظتی کشتی کو واپس بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام کشتیاں صرف اورصرف سیلاب زدگان کے انخلاء اورانہیں امدادی اشیاء فراہم کرنے کے لئے ہی استعمال کی جائیں ۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء،عوامی نمائندوں اورانتظامی افسران کو بھی سیلاب متاثرہ دوروں کے دوران اپنے ہمراہ آنے کی بجائے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ کوٹ مومن پہنچے تو متاثرین اورعوام کا غیر معمولی رش ہوگیاان کی گاڑی کا ڈرائیور ہجوم میں پھنس گیا وزیراعلیٰ خود گاڑی چلا کر اگلی منزل پر پہنچے۔پرجوش لوگ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر نعرے لگا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :