چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ مقابلے 13 ستمبر سے بھا رت میں شروع ہو ں گے،لاہورلائنز چیمپئنز لیگ میں ممبئی انڈینز سے مد مقابل ہو گی،محمد حفیظ ٹیم کی قیادت جبکہ ٹیم میں عمر اکمل، احمد شہزاد، وہاب ریاض اور دیگر شامل ہیں

بدھ 10 ستمبر 2014 06:38

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء)بھارت میں 13 ستمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز لیگ کے کوالی فائنگ راوٴنڈ میں آل راوٴنڈر محمد حفیظ کی قیادت میں لاہور لائنز ممبئی انڈینز کے مدمقابل ہوگی۔ پاکستانی ڈومیسٹک کی فاتح لاہور لائنز میں، کامران اکمل، وہاب ریاض، عمراکمل اور احمد شہزاد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ لاہور لائنز کا دوسرا میچ 14 ستمبر کو نیوزی لینڈ ڈسٹرکٹ جبکہ تیسرا کوالی فائننگ میچ سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کے ساتھ ہو گا۔

(جاری ہے)

کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چیمپئنز لیگ کا ہر میچ بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلیں گے جبکہ ممبئی انڈینز کے ساتھ پہلا میچ بہت اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور لائنز میں 6 انٹرنیشنل اور بہترین فرسٹ کلاس کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں جس کے بعد چیمپئنز لیگ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈومیسٹک چیمپئن فیصل آباد وولوز نے مصباح الحق کی قیادت میں چیمپئنز لیگ میں شرکت کی تھی جو خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ عنوان :