حافظ آباد،سیلابی علاقوں کے دورہ کیلئے وزیر اعظم کی آمد سے قبل پولیس کی موجودگی میں متاثرین کا امدا د کیلئے راشن سے بھرے ٹرک پر قبضہ ،بچے ،بوڑھے ،خواتین سبھی ٹرک پر چڑھ کر سامان لوٹ کر لے گئے،راشن کے تھیلے چھیننے کے دوران جھگڑے

بدھ 10 ستمبر 2014 06:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء) حافظ آبادکے سیلابی علاقوں کے دورہ کے لئے وزیر اعظم کی آمد سے قبل پولیس کی موجودگی میں متاثرین نے امدا د کے لئے آنے والے راشن سے بھرے ٹرک پر قبضہ کر لیا۔ بچے ،بوڑھے ،خواتین سبھی ٹرک پر چڑھ کر سامان لوٹ کر لے گئے۔بعض متاثرین تو ایک دوسرے سے راشن کے تھیلے چھیننے کے دوران جھگڑتے رہے۔ افسران کے سمجھانے پر سامان لوٹنے والے متاثرین باز نہ آئے تو پولیس نے لاٹھی چارج بھی کی۔

وزیر اعظم نوازشریف نے آج حافظ آباد کے سیلابی علاقہ جلالپور بھٹیاں کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کی آمد سے کچھ دیر قبل راشن سے بھرا ایک ٹرک اس جگہ پر آیا جہاں وزیر اعظم نے دورہ کرنا تھا اور جہاں انہیں بریفننگ بھی دی جانا تھی۔

سینکڑوں سیلاب متاثرین نے جب ٹرک کو دیکھا تو انہوں نے ا س پر زبردستی قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

مردوں کے ساتھ ساتھ بچے، بوڑھے اور خواتین بھی ٹرک پر چڑھ گئی اور وہاں پر راشن کے تھیلے لوٹنا شروع کر دیئے۔

پہلے تو پاس کھڑی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی بعد میں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج بھی کیا۔ ایک دوسرے سے راشن کے تھیلے چھیننے کے دوران خواتین، مرد اور بچے ایک دوسرے سے گتھم گتھہ ہوتے رہے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے ان متاثرین نے راشن سے بھرا ٹرک خالی کر دیا۔ راشن کے حصول کے لئے کوئی ایک دوسرے سے جھگڑتا رہا تو کئیں زمین پر بھی گرتے رہے لیکن انہوں نے راشن ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

متعلقہ عنوان :