ایکواڈور،نائب صدر کو جنسی زیادتی کے الزام میں 20سال قید کی سزا

پیر 22 ستمبر 2014 08:12

کوئٹو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)ایکواڈور کے نائب صدر کے والد کو 13سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 20سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے،یہ بات پراسیکیوٹر کے دفتر نے گزشتہ روز بتائی ہے۔74سالہ جارج گلاس ویجو کو 2ستمبر کو ایک لڑکی ،جب وہ 2011ء میں اس وقت حاملہ ہوگئی تھی جب وہ سکول کے ڈائریکٹر تھے ،کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نائب صدر نے اپنے والد کیخلاف عدالتی کارروائی سے خود کو دور رکھا۔مقامی اخبار ایل یونیورسو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گلاسویجو اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں اور اسے معمر افراد کیلئے حراستی مرکز پر منتقل کیا جائے گا،جہاں وہ اپنی جیل کی مدت کاٹیں گے۔اسے بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ کے تحت گزشتہ مئی کو یوروگوئے سے ایکواڈور ملک بدر کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔