گردشی قرضے 300ارب روپے سے تجاوز کر گئے،بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، گردشی قرضوں کی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو بجلی کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ ہے؛ذرائع وزارت پانی و بجلی

پیر 22 ستمبر 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)ملک میں نجی پاور کمپنیوں اور آئل کمپنیوں کے گردشی قرضے مسلسل اضافے کے ساتھ 300ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں جس سے بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ا ین ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق نجی پاور کمپنیوں اور آئل کمپنیوں کے گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث آئی پی پیز کو تیل کی فراہمی بھی کم ہو رہی ہے اور آئی پی پیز چھ ہزار کی بجائے چار ہزار میگاواٹ تک بجلی فراہم کر رہے ہیں اور زیادہ انحصار پن بجلی پر کیا جا رہاہے،جس سے بجلی کا شارٹ فال چار ہزار ایک سو میگاواٹ تک ہے اور لوڈ شیڈنگ کے دوارنیہ میں اضافہ ہوا ہے۔

شہری علاقوں میں کم از کم سات جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی بند ہونے لگی۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لئے اگر فوری اقدام نہ کیا گیا تو بجلی کی پیداوار میں مزیدکمی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :