حزب اللہ کی چیک پوائنٹ پر خود کش حملہ، متعدد افراد ہلاک

پیر 22 ستمبر 2014 08:05

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)لبنان میں شام کی سرحد کے قریب شیعہ تنظیم حزب اللہ کی ایک چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد سامنے نہیں آ سکی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے جنگجو شام میں صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسد مخالف باغی گروپ حزب اللہ کو متعدد مرتبہ نشانہ بنا چکے ہیں۔ دریں اثناء شام میں سرگرم جہادی گروپ النصرہ فرنٹ نے اپنی قید میں موجود حزب اللہ کے ایک فوجی کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :