نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 36 افراد ہلاک

پیر 22 ستمبر 2014 08:09

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے کے نتیجے میں کم از کم چھتیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کی طرف سے مینوک شہر پر حملہ کیا گیا، جہاں ہفتے کے روز بھی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی لڑائی جاری رہی۔ پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بوکو حرام شمالی نائجیریا میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مسلح لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :