ایشین گیمز:چین نے پاکستان کو ٹینس ٹیم ایونٹ میں ہرا دیا

پیر 22 ستمبر 2014 07:51

اینچیون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)چین کی ٹینس ٹیم نے اپنی ہاکی ٹیم کی شکست کا بدلہ لے لیا،پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کو شکست دی تو چائینز ٹیم نے پاکستان کو ٹینس ٹیم ایونٹ میں ہرا دیا .

(جاری ہے)

ٹینس ٹیم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں چین نے پاکستان کو تین صفر سے ہرا دیا ،پہلے سنگلز میں چین کے وو دی نے محمد عابد کو جبکہ دوسرے سنگلز میں ژینگ ژی نے عقیل خان کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی،ڈبلز میں بھی عابد اور عقیل خان کوئی سیٹ نہ جیت سکے۔

متعلقہ عنوان :