ہنگو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،جے یوآئی ف کے رہنمامولاناشیرعالم جاں بحق ،پولیس کاسرچ آپریشن ،14گرفتار

پیر 22 ستمبر 2014 07:54

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)ہنگوکے علاقے دوآبہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،جے یوآئی ف کے رہنمامولاناشیرعالم جاں بحق ،پولیس کاسرچ آپریشن 14گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگوکے علاقے دوآبہ کے مقام تورہ غنڈی میں اتوارکے روزعلی الصبح جے یوآئی ف کے رہنمااورمدرسہ دارالھدیٰ کے مہتمم مولاناشیرعالم گھرسے نکل کرمدرسہ جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولاناشیرعالم موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔واقع کے بعدپولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاجس کے نتیجے میں چودہ افرادحراست میں لے لئے گئے ہیں علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :