ایشین گیمز ہاکی ایونٹ، دفاعی چیمپئن پاکستان نے چین -0 2 سے شکست دے دی،پاکستان اگلا میچ 25 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا

پیر 22 ستمبر 2014 07:49

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء) ایشین گیمز 2014ء ہاکی کے ایو نٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے چین کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے چین کو 2-0 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی طرف سے پہلا گول عبدالحسیم جبکہ دوسرا گول محمد دلبر خان نے کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ایشین گیمز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 14 گول سے ہرایا تھا۔ پاکستان اپنا اگلا میچ 25 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :