خانیوال کے قریب ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی ،حادثہ ملتان روڈ پر اڈا پل25 کے قریب پیش آیا، زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا

پیر 22 ستمبر 2014 07:54

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے قریب ٹریلراورمنی ٹرک کے درمیان تصادم میں 7افراد ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ملتان روڈ پر اڈا پْل25 کے قریب پیش آیا۔ جب منی ٹرک مخالف سے سمت سے آنیوالے ٹریلر سے ٹکراگئی۔ حادثے میں ٹرک میں سوار7افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔مرنے اور زخمی والے افراد گجرات سے ملتان جارہے تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :