حالیہ سیلاب سے متاثر ہونیوالے تمام افراد کو عیدالاضحیٰ سے قبل ان کے گھروں میں واپسی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ،شہباز شریف،متاثرہ اضلاع کے ڈی سی اوز ذاتی طور پر متاثرین کی گھروں میں بحالی کے کاموں کی نگرانی کریں، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 22 ستمبر 2014 07:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونیوالے تمام افراد کو عیدالاضحیٰ سے قبل ان کے گھروں میں واپسی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ‘ان علاقوں سے سیلابی پانی اور گھروں کی تعمیر و مرمت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کو خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر کے سیلاب زدگان کو عید سے قبل انکے گھروں کو واپسی یقینی بنانے کیلئے متاثرہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر متاثرین کی گھروں میں بحالی کے کاموں کی نگرانی کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کو یکم اکتوبر تک امدادی چیک ہر صورت میں فراہم کرکے انہیں کیش کرانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں اس سلسلہ میں متاثرہ اضلاع کے ڈی سی اوز نے متاثرین کے کوائف مکمل کرنا شروع کردیئے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے سرگودھا ضلع کی متاثرہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ریونیو کا عملہ ریکارڈ مکمل کرنے میں مصروف ہے اتوار کے روز بھی مختلف مقامات پر متعلقہ عملہ سیلاب متاثرین کے کوائف اکٹھے کرنے میں مصروف رہا۔

متعلقہ عنوان :