آسٹریلیا کو ایک اور دھچکا،مائیکل کلارک کے بعد شین واٹسن بھی پاک آسٹریلیا سیریز سے آؤٹ

پیر 22 ستمبر 2014 07:51

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کپتان مائیکل کلارک ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے جبکہ مایہ ناز آل رانڈر شین واٹسن پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز ہو گا 5 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے لیکن آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے اس کے مایہ ناز آل راونڈر شین واٹسن فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے با ہر ہو گئے۔

ان کی جگہ کیل رچرڈسن کو ٹی ٹوء نٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تو بین ہلفنہاس کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ،صرف یہی نہیں آسٹریلوی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کپتان مائیکل کلارک کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوگی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :