قاہرہ ، بم دھماکے میں دو مصری پولیس اہلکار اور دو شہری ہلاک

پیر 22 ستمبر 2014 08:12

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)وسطی قاہرہ میں اتوار کے روز وزارت خارجہ کے نزدیک ایک بم دھماکے میں دو مصری پولیس اہلکار اور دو شہری ہلاک ہوگئے،یہ بات ایک سیکورٹی اہلکار نے کہی۔سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ ایک پولیس آفیسر اور ایک سپاہی دھماکے میں ہلاک ہوگیا جو کہ دریائے نیل پر ایک انتہائی پرہجوم علاقے میں ہوا جہاں وزارت خارجہ اور سرکاری ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹرز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد براہ راست ٹی وی پر تصاویر دکھائی گئیں جس میں ایک کار کے قریب ایک درخت گرا ہوا دکھایا گیا،پولیس اہلکار علاقے میں مزید بموں کی تلاش کیلئے سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لے رہے تھے۔جولائی 2013ء میں مصر کی فوج کے ہاتھوں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں شدت پسندوں نے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار کو ہلاک کردیاہے۔ماضی میں شدت پسند سلسلہ وار بم دھماکے کر چکے ہیں،جن میں ابتدائی حملے کے بعد جائے وقوعہ پرپہنچنے والے افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔جون میں صدارتی محل کے باہر ایک بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دو پولیس اہلکار،جن کا تعلق بم ڈسپوزل سکواڈ سے تھا،ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :