بحرانوں کی صورت میں فوری ردعمل ،امریکی میرین کور کے 23سو فوجی مشرق وسطیٰ تعینات کرنے کا منصوبہ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:50

واشنگٹن،امریکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء)امریکی میرین کور2300فوجیوں کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے،یہ فوجی اہلکار شورش زدہ خطے میں بحرانوں کی صورت میں فوری ردعمل کیلئے تعینات ہونے والی نئی یونٹ کیلئے بھیجے جائیں گے۔پینٹاگون کے ترجمان رےئر ایڈمرل جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس میں متعدد طیارے شامل ہوں گے اور ہنگامی حالات کی صورت میں فوری حرکت میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

کربی کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کا آئیڈیا شام اور عراق میں دولت اسلامیہ گروپ کیخلاف امریکہ کی موجودہ فضائی مہم سے قبل 2013ء میں سامنے آیا تھا اور اس کا تعلق عراق میں جاری کارروائیوں سے نہیں ہے۔ایک سینئر میرین کور آفیسر کا گزشتہ ہفتے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ خطے کے لئے نئی ٹاسک فورس کویت سے باہر موجود ہوگی،خصوصی مقصد کیلئے میرین ائیرگراؤنڈ ٹاسک فورس فوج کی جانب سے اس اقدام کا حصہ ہیں کہ وہ 2012ء میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتی پوسٹ پر خونریز حملے کے بعد سفارتخانے کے انخلاء سمیت بحرانوں سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیت کو بہتر بنا سکے۔امریکی میرین کورز پہلے ہی مورون سپین میں اس طرح کا یونٹ قائم کرچکی ہے جو کہ افریقن خطے کیلئے ہے۔