پاکستانی ٹیم سعید اجمل اور یونس خان کے بغیر بھی خطرناک ہے ، آسٹریلین کوچ ، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ سیریز نہایت اہم ہے ، تیاریوں میں مدد ملے گی ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:12

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سعید اجمل اور یونس خان نہ ہونے کے باوجود پاکستان کی ٹیم خطرناک ہے ۔ دبئی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیمن کا کہنا تھا ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ سیریز نہایت اہم ہے یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے نہایت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں کوچ آسٹریلین ٹیم کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان کی ٹیم میں مایہ ناز سپنر سعید اجمل اور بیٹسمین یونس خان نہیں ہیں مگر اس کے باوجود پاکستان ٹیم میں میچ وننگ پلیئر موجود ہیں ان کے بغیر بھی پاکستان ٹیم خطرناک ہے اور اسے یو اے ای کے آب و ہوا اور پچز کا بھی ایڈواٹنج ہوگا کیونکہ ہمارے پلیئرز گرم موسم کے عادی نہیں ہیں مگر اس کے باوجود ہماری تیاری مکمل ہیں اور یہ سیریز ٹف ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :