کوئٹہ ، کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘ پائلٹ محفوظ رہا،طیارہ تربیتی پرواز پر تھا فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، ترجمان پاک فضائیہ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ میں کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ کوئٹہ سے 45 کلومیٹر دور کچلاک کے علاقے بلیلی باچا خان میں تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران فنی خرابی کے باعث طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ بلیلی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پاک فضائیہ کے حکام نے طیارہ گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔