جعلی ڈگری کیس، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ایم پی اے کی رکنیت بحال کردی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اکرام اللہ گنڈا پور کی جعلی ڈگری کی وجہ سے معطل شدہ رکنیت بحال کردی‘ الیکشن ٹربیونل نے ان کی رکنیت معطل کردی تھی‘ تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نی بدھ کے روز کیس کی سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دئیے جس پر عدالت نے اتفاق کرتے ہوئے رکنیت بحال کردی اور کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔