فیصل آباد،لیگی ایم پی اے راناشعیب ادریس کو پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے بے گناہ قرارد یدیا، انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں رپورٹ پیش

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راناشعیب ادریس جن پرپولیس تھانے پردھاوابولنے اورپولیس ملازمین پرتشددکرنے کے علاوہ خطرناک اشتہاری ملزمان کوتھانے سے چھڑانے کے الزام میں انسداددہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ زیرسماعت تھا،پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے انہیں مقدمہ سے بے گناہ قراردیتے ہوئے انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے ،یہ عمل قابل ذکرہے خبر رساں ادارے نے آج سے دس روزقبل کہاتھاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرراناشعیب ادریس کودہشتگردی کی عدالت میں چلنے والے مقدمہ میں بے گناہ قراردیدیاجائیگا،چنانچہ خبر رساں ادارے کی خبردرست ثابت ہوتے ہوئے اس مقدمہ سے راناشعیب ادریس کوبے گناہ قراردینے کی ضمنی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کردی ہے ،خبر رساں ادارے کے مطابق راناشعیب ادریس ایم پی اے مسلم لیگ ن پرالزام تھاکہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پرحملہ کرکے پولیس ملازمین کوتشددکانشانہ بنایااورملزمان کوچھڑواکرتھانے سے لے گئے بعدازاں وزیراعلیٰ کی ہدایت پرملزم کے خلاف انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا،

ملزم راناشعیب ادریس نے عدالت عالیہ لاہورسے عبوری ضمانت منظوری کرالی تھی جس نے انسداددہشتگردی عدالت ایکٹ کے تحت منسوخ کرکے ملزم کوگرفتارکرنے کاحکم دیاتھا،پولیس نے ایک ہفتہ زیرتفتیش رکھنے کے بعدبعدازاں عدالت کے حکم پرجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیاچندروزقبل ملزم کی عدالت نے ضمانت منظورکرلی ،اس دوران ملزم نے اپنے خلاف درج مقدمہ کی تفتیش متعلقہ تھانے سے تبدیل کرواکرریجنل ایس پیکے سپردکروالی جنہوں نے پریشرکے تحت مقدمہ سے راناشعیب ادریس کوبے گناہ قراردیتے ہوئے عدالت میں اپنی رپورٹ میں جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

یہ امرقابل ذکرہے کہ اس مقدمہ میں چارملزمان کی خصوصی عدالت ضمانت منظورکراچکی ہے جبکہ بعض ملزمان اب بھی ڈسٹرکٹ جیل فیصل آبادمیں قیدہیں۔

متعلقہ عنوان :