یوکرین ، ایک اور رکن پارلیمنٹ کولوگوں نے مارمارکر لہولہان کردیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:46

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیرکوان کی پریس کانفرنس سے چند لمحے قبل مخالفین نے مار مار کر زخمی کردیا جس کے نتیجے مین وہ پریس کانفرنس تو نہ کرسکے لیکن اسپتال جاپہنچے۔یوکرین کی وزارت داخلہ کے مطابق اوڈیسا میں سابق یوکرینی صدر وکٹر یوکووچ کی پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ نیسٹر شوفرچ پریس کانفرنس کرنے جارہے تھے کہ وہاں موجود دائیں بازو کی جماعت کے 100 سے زائد حامیوں نے ان کی پٹائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

نیسٹر کے ساتھ موجود محافظوں نے ہوائی فائرنگ کر کے حملہ آوروں کو بھگانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے، غصے میں بھرے ان افراد نے رکن پارلیمنٹ پر مکوں اور لاتوں کی بارش کرکے انہیں لہولہان کردیا۔ نیسٹر شوفرچ کا کہنا تھا کہ حملہ طے شدہ منصوبے کے تحت کیا گیا اور مخالفین کی دلی خواہش تھی کہ وہ بھی انہیں کچرا دان میں ڈال دیں لیکن مخالفین ان کی زندگی میں اس طرح کے ہتھکنڈوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ اوڈیسا آئیں گے اوراس طرح کی لاقانونیت ختم کرکے شہرکوان شیطانوں سے پاک کروائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لوگوں نے ایک رکن پارلیمنٹ کو عوام مخالف بل کی کی حمایت کرنے پر کچرا دان میں ڈال دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :