ایشین گیمزمیں خاتون بھارتی باکسر نے مبینہ جانبدارانہ فیصلے پر میڈل پہنے سے انکارکردیا،ستارہ دیوی نے کانسی کا تمغہ ہاتھ میں وصول کیا اور پھر دوسرے نمبر پر آنے والی جنوبی کوریائی باکسر کو تھما دیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:12

انچیون (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) بھارتی خاتون باکسر ستارہ دیوی نے ریفریز کے مبینہ جانبدارانہ فیصلے کے باعث احتجاجا کانسی کا تمغہ پہننے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہیر انچیون میں جاری ایشین گیمز کے خواتین کے لائٹ ویٹ باکسنگ مقابلوں کے سیمی فائنل میں ریفریز کے مبینہ جانبدارانہ فیصلے کے باعث بھارتی باکسر ستارہ دیوی نے احتجاجا کانسی کا تمغہ پہننے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

ستارہ دیوی نے کانسی کا تمغہ گلے میں پہننے کے بجائے ہاتھ میں وصول کیا اور پھر دوسرے نمبر پر آنے والی جنوبی کوریا کی باکسر حوالے کر دیا جب کہ اس دوران ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو نکل پڑے اوراس کے بعد وہ مسلسل روتی رہیں۔واضح رہے کہ ایشین گیمز میں خواتین کے لائٹ ویٹ باکسنگ مقابلوں کے سیمی فائنل میں 3 میں سے 2 ججز نے جنوبی کوریا کی با کسر کو 09-10 سے فاتح قرار دیا جب کہ ایک جج نے 09-10 سے فیصلہ بھارتی باکسر کے حق میں دیا۔دوسری جانب ایشین گیمز میں باکسنگ کے 51 کلو گرام کیٹیگری میں بھارت کی میری کوم نے گولڈ میڈل حاصل کیا، میری کوم کے نام سے بھارت میں ایک فلم بھی بن چکی ہے جس میں پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔