ممتاز بھٹو کا (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان، تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ، عمران خان کے لاہور جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑادی ،نواز شریف کے ساتھ پارلیمنٹ میں دوست جماعتیں آج مڈٹرم الیکشن کی باتیں کررہی ہیں ، ” مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں “ کے نعرے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، عوام کا لوٹا ہوا مال واپس کیاجائے ،ممتاز بھٹو

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:41

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اس کی سندھ پر کوئی توجہ نہیں ہے ، عمران خان کے لاہور جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔ بدھ کے روز ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ عمران خان نے لاہور میں تاریخی جلسہ کیا جس سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ جو جماعتیں پارلیمنٹ میں دوست جماعتیں تھیں وہ آج مڈٹرم الیکشن کی باتیں کررہی ہیں ۔

ممتاز بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سندھ میں عملی سیاست ناکام ہوچکی ہے کیونکہ سندھ میں نواز لیگ سندھیوں کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے اور ن ہی سندھیوں پر توجہ دی جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ رہا ہوں تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے کچھ نہیں ہوتا جس جماعت میں عزت دی جائے گی اسے ترجیح دونگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ” مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں “ کے نعرے لگانے والوں کو بتا دوں کہ اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا بلکہ عوام کا لوٹا ہوا مال واپس کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان جو مذاکرات ہوئے تھے کہ ممتاز بھٹو کو آگے نہیں آنے دینا ہے اس لئے پیچھے دھکیلا گیا جبکہ ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ جو مسلم لیگ (ن) میں زم کی تھی اس کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا اور اسے دوبارہ سے بحال کردیا اور بہت جلد ممتاز بھٹو کا سیاسی مستقبل کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا ۔