عابد شیر علی کا بیورو کریسی کے ہمراہ نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا دورہ،” گو نواز گو “ نعرے کے خطرے کے پیش نظر عوامی اجتماع میں جانے سے گریز

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بیورو کریسی کے ہمراہ نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا تاہم ” گو نواز گو “ نعرے کے خطرے کے پیش نظر عوامی اجتماع میں جانے سے گریز کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز انہوں نے نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا تاہم ملک میں مقبولیت کے لحاظ سے پھیلتے ہوئے نعرے ” گو نواز گو “ کے اجتماع میں اٹھنے کے پیش نظر عوامی تقریبات میں جانے سے گریز کیا ۔ انہوں نے بدھ کے روز نیلم جہلم پروجیکٹ معائنے کے دوران لوگوں سے بھی ملنا تھا جسے منسوخ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :