بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کیلئے مشتعل راہ بنیں گے، یوسف رضا گیلانی،ملک چلانا آسان کام نہیں،وزیراعظم ہوتا تو حکومت عمران خان کو دے دیتا،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے، پریس کانفرنس

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کیلئے مشتعل راہ بنیں گے،ملک چلانا آسان کام نہیں،وزیراعظم ہوتا تو حکومت عمران خان کو دے دیتا،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانوں میں ہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کیلئے مشعل راہ بننے لگے،ملک کو چلانا آسان کام نہیں اس کیلئے منت کرنا پڑتی ہے۔

وزیراعظم ہوتا تو عہدہ عمران خان کو دیتا اور عمران خان سے کہتا کہ ملک کو چلاؤ اقتدار میں آنا مقصد نہیں ہونا چاہئے،عوام کی خدمت پیش نظر ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے سے پارلیمنٹ کمزور ہوگی جس سے جمہوریت کو خطرہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے بلاول جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔