افغانستان ، فوجی بس کے نزدیک خود کش دھماکہ ، سات فوجیوں سمیت دس افراد ہلاک ، پندرہ زخمی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:46

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) افغانستان میں فوجی گاڑی کے نزدیک خود کش دھماکے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ اکیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آرو نے دارالحکومت کابل میں ایک فوجی بس کے دروازے میں آکر اچانک دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا دھماکے کے نتیجے میں سات فوجیوں سمیت دس افراد ہلاک جبکہ اکیس زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :