ایشین گیمز ، ہاکی کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ آج ہوگا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 08:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) ایشین گیمز میں ہاکی ایونٹ میں سونے کے تمغے کی دوڑ میں پاکستان کا مقابلہ روایتی بھارت کے ساتھ آج (جمعرات) کو ہوگا۔ جسے بڑی سکرین پر دکھانے کیلئے نیشنل پریس کلب نے نیشنل پریس کلب ایف 6/1، اسلام آباد میں اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر و سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے تمام صحافیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس میچ کو دیکھنے کیلئے مورخہ 2 اکتوبر 2:30 بجے دن کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد تشریف لائیں۔ اس موقع پر قومی کھیل ہاکی کے سینئر کھلاڑی بھی مہمان ہوں گے۔ میچ کے اختتام پر ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :