مصر،حکومت مخالف کارکن عاصمہ محفوظ پر ملک چھوڑنے پر پابندی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:22

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)مصری حکام نے 2011ء کی عوامی تحریک کی ممتاز حکومت مخالف عاصمہ محفوظ پر گزشتہ روز دیر گئے بنکاک جاتے ہوئے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ، یہ بات قاہرہ ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے بتائی ہے۔محفوظ جو کہ خاصی مشہور رہنما ہے ، اس عوامی تحریک کی نمایاں شخصیت تھی جس نے 2011ء کے اوائل میں سابق صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے محروم کردیا ۔

ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی ایک درخواست کے بعد اسے امیگریشن حکام نے قاہرہ ایئرپورٹ پر روک لیا ۔

(جاری ہے)

اس اہلکار نے بتایا کہ اس کا نام ملک چھوڑنے سے ممنوع افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا ۔اس اہلکار نے بتایاکہ اسے مختصر طورپر حراست میں رکھنے کے بعد گھر واپس جانے کو کہا گیا ۔محفوظ اپنی بہن اور بہن کے شوہر کے ہمراہ بنکاک جانے کی کوشش کررہی تھی ۔

گزشتہ سال اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے حکام نے مرسی نواز اسلام پسندوں اور سیکولر حکومت مخالفین سمیت اپوزیشن پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔متعدد سیکولر حکومت مخالفین کو گرفتار کرلیا گیا ، جیل بھیج دیا گیا ہے یا ملک چھوڑنے سے منع کردیا جبکہ مرسی کے حامیوں پر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں کم ازکم 1400افراد ہلاک اور15ہزار سے زائد گرفتار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :