مسلح شخص کی کینیڈاکی پارلیمنٹ اورقریبی یادگاری عمارت میں فائرنگ ، حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:16

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)مسلح شخص کی کینیڈاکی پارلیمنٹ اورقریبی ایک یادگاری عمارت میں فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا تاہم پولیس کے مطابق وزیراعظم سٹیفن ہارپرکوحفاظت سے نکال لیاگیا ،جبکہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کم ازکم ایک شخص نے پارلیمنٹ کے قریب ایک مونومینٹ کی حفاظت پرمامورسپاہی پرفائرنگ کردیااوراس کے بعدقریب ہی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس ،جس پرفوری طورپرپولیس طلب کرلی گئی ہے ،بکتربندگاڑیوں کی مددحاصل تھی ،پولیس نے پارلیمنٹ کوچاروں طرف سے گھیرلیا،تاہم مغربی میڈیاکے مطابق مسلح شخص نے کم ازکم تیس فائرکئے ،جس سے متعددافرادکے ہلاک اورزخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جن میں ،کئی ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں ،مگرحکام نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی ،ایک عینی شایدمارک اینڈری نے بتایاکہ اس نے ایک شخص کوبھاگتے ہوئے دیکھاجوپارلیمنٹ میں گھسااورپولیس اس کاتعاقب کررہی تھی ،اس کے بعدمیں نے خودکارہتھیاروں سے بیس سے زائدگولیاں چلنے کی آوازبھی سنی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جس سپاہی پرگولی چلائی گئی تھی وہ شدیدزخمی ہوگیاتھاجسے فوری ہسپتال پہنچایاگیااورمسلح پولیس نے پارلیمنٹ کی عمارت اوروزیراعظم سٹیفن ہارپرکے گھرکومحاصرے میں لے لیااوروزیراعظم کوان کے ترجمان جیسن میکڈونلڈکے مطابق انہیں حفاظت سے وہاں علاقے سے نکال لیاگیا۔واضح رہے کہ ایک روزقبل بھی ایک پچیس سالہ ڈرائیورنے ایک پولیس اہلکارکوہلاک کردیاتھاجسے پولیس نے دہشتگردی کاواقعہ قراردیاتھا،پولیس نے پارلیمنٹ کے پورے علاقے کوتاحال گھیرے میں لے رکھاہے ۔کینیڈین میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر اور باہر فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کوہلاک کردیاگیا ہے۔ مسلح شخص نے جنگی یادگارپرفائرنگ کرکے فوجی کوزخمی کردیا تھا۔