شاہراہ دستور پرحالا ت معمول پرل انے کیلئے دن رات کام کیاجائے، چوہدری نثار کی انتظامیہ اورسی ڈی اے کوہدایت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 04:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے انتظامیہ اورسی ڈی اے کوہدایت کی ہے کہ شاہراہ دستورپرحالا ت معمول پرلانے کیلئے دن رات کام کیاجائے۔

(جاری ہے)

شاہراہ دستور پر گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بعدجاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ علاقے کی صفائی اورٹریفک کورواں دواں رکھنیکیلئیفوری اقدامات کئے جائیں ،24گھنٹے کے اندر دھرنے کے علاقے سے تمام چیک پوسٹیں ہٹادی جائیں اور شاہراہ دستورپرٹریفک کومعمول کے مطابق چلوایاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ دھرنوں سے نمٹنے کیلئے بہت صبرسے کام لیاہے۔

متعلقہ عنوان :