عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے،شہباز شریف، عوام نے مسلم لیگ(ن)کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیاہے،یہ مینڈیٹ بے لوث خدمت کرنے اور ملک کو مسائل سے نکالنے کاہے،مسلم لیگ(ن) ، اسکی قیادت اور کارکنوں نے ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مستحکم جمہوری نظام اور ترقی و خوشحالی آپس میں لازم و ملزوم ہیں،وزیراعلیٰ کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

جمعرات 23 اکتوبر 2014 04:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی -وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیاہے -یہ مینڈیٹ عوام کی بے لوث خدمت کرنے اور ملک کو مسائل سے نکالنے کاہے،لہذا عوامی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں - انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت مینڈیٹ کی لاج رکھے گی اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے-انہوں نے کہا کہ مستحکم جمہوری نظام اور ترقی و خوشحالی آپس میں لازم و ملزوم ہیں-مسلم لیگ(ن) ، اس کی قیادت اور کارکنوں نے ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں-انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد کو مقدم رکھاہے- ذاتی مفادات کے حصول کے لئے قومی مفادات کو پس پشت ڈالنا دانش مندی نہیں-پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے - ملاقات کرنے والوں میں اراکین اسمبلی راجہ عبدالحنیف،ظفر اقبال، نعیم الله گل، نازیہ راحیل ، سید محمدمحفوظ مشہدی اور محمد زبیر خان شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :