چیچنیاکی سکیورٹی ٹیم دولت اسلامیہ کے خلیفہ ابو بکر البغدادی کو تلاش کر رہی ہے ،پکڑ نے کی صورت میں قرار واقعی سزا دی جائیگی،چیچن گورنر رمضان قدیروف

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:31

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)روس کے شمالی قوقاز کی خود مختار مسلمان ریاست چیچنیا کے گورنر رمضان قدیروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی ایک سکیورٹی ٹیم دولت اسلامی ”داعش“ کے خلیفہ ابو بکر البغدادی کو تلاش کر رہی ہے تاکہ اسے پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جا سکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان قدیروف نے میڈیا کو بتایا کہ خلیفہ البغدادی ایک اشتہاری ہے جس کی تلاش کے لیے ہمارے سکیورٹی اہلکار کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عاید کیا کہ ابوبکر البغدادی امریکی”سی آئی اے“ کا ایجنٹ ہے جسے واشنگٹن نے مسلمانوں کے قتل عام اور ان کی املاک کی لوٹ مار کے لیے متعین کر رکھا ہے۔رمضان قدیروف اپنے ایک پہلے بیان میں بھی کہہ چکے ہیں کہ "داعش، امریکا کی پیداوار ہے اور اس کا خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی انہی کے خفیہ اداروں کا ایجنٹ ہے۔

(جاری ہے)

" ان کا کہنا تھا کہ ابو بکر البغدادی کو امریکی خفیہ ادارے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے خود بھرتی کیا ہے۔

گورنر رمضان قدیروف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کو داعش میں شمولیت سے روک سکتے ہیں مگر انٹرنیٹ کے ذریعے داعش میں بھرتی کی ترغیبات کسی بھی شخص کو شدت پسندوں کی طرف مائل کر سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ چیچنیا اور روس کے دوسرے شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے حامی ہیں۔

متعلقہ عنوان :