تین امریکی لڑکیاں آئی ایس کا ساتھ دینے کے شبہ میں جرمنی میں گرفتار

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:31

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)جرمن پولیس نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس کا ساتھ دینے کے شبے میں گرفتار کی جانے والی تین کم عمر امریکی لڑکیوں کو امریکی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ انہیں فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان پر شبہ تھا کہ وہ آئی ایس کا ساتھ دینے کے لیے شام یا عراق جانا چاہتی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں واپس امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں اپنے والدین کے پاس پہنچ چکی ہیں۔ امریکی حکام کے بقول ان میں سے دو لڑکیاں آپس میں بہنیں ہیں اور اْن کی عمریں 15 اور 17 سال ہیں جبکہ ایک لڑکی 16 برس کی ہے۔

متعلقہ عنوان :