آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز پاکستان نے4وکٹوں پر219 رنز بنا لئے،یونس خان شاندار سنچری کے ساتھ 106رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،مصباح الحق34اور اسد شفیق9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ،آسٹریلیا کے مچل جونسن نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 04:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز پاکستان نے4وکٹوں پر219 رنز بنا لئے،یونس خان شاندار سنچری کے ساتھ 106رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،مصباح الحق34اور اسد شفیق9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،مچل جونسن نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پہلی وکٹ1اور دوسری7رنز پر گر گئی،محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے اور احمد شہزاد3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اظہر علی اور یونس خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور108 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی،اظہر علی53 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے تو مصباح الحق نے یونس خان کا ساتھ دیا،یونس خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف اپنی25 ویں سنچری مکمل کی اور99رنز پر چھکا لگا کر سنچری مکمل کی198 کے مجموعی سکور پر یونس خان106 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے4وکٹوں پر219 رنز بنا لئے تھے،مصباح الحق34اور اسد شفیق9رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،آسٹریلیا کے مچل جونسن نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :