امریکا کی طرف سے کوبانی میں فضا سے اسلحہ گرانا غلط تھا، طیب ایردوآن

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:16

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے کوبانی میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑنے والے کْردوں کی مدد کے لیے فضا سے اسلحہ گرانا درست عمل نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ایردوآن نے ترک دارالحکومت انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سی 130 طیاروں سے گرائے جانے والے اسلحے میں سے کچھ کوبانی کا محاصرہ کیے ہوئے اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔

پینٹاگون کی طرف سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ اتوار کے روز کْردوں کی مدد کے لیے گرائے جانے والے اسلحے کا زیادہ تر حصہ مطلوبہ کرد جنگجووٴں تک پہنچا تھا۔ تاہم انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کو ایک ایسے ہی باکس کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس میں اسلحہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :