محرم الحرام میں دھرنے ختم کرنا خوش آئند بات ہے ،چوہدری شجاعت،محرم کے بعد نئی قوت سے تحریک، عوام کو انقلاب کی نوید سنائیں گے،میڈیاگفتگو

جمعرات 23 اکتوبر 2014 04:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)سابق وزیر اعظم و سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں دھرنے ختم کرنا خوش آئند بات ہے ۔طاہر القادری کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔صرف جلسوں سے کام نہیں ہوگا ۔اب دوبارہ نئی قوت کے ساتھ تحریک چلائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بدھ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قادری کی جانب سے حرم کے احترام میں دھرنے ختم کرنا خوش آئند بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ قادری کا ساتھ کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے اب صرف جلسے کرنے سے کچھ بھی نہیں ہوگا ۔محرم کے بعد نئی وقت کے ساتھ تحریک چلائیں گے اور عوام کو انقلاب کی نوید سنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :