کینیڈا،سٹوریج لاکر سے چار بچوں کی لاشیں برآمد

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:22

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)کینیڈا کے مغربی شہر ونی پیگ میں ایک سٹوریج لاکر سے چار بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں ، یہ بات پولیس نے گزشتہ روز بتائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کا پوسٹمارٹم کیا جارہا ہے جبکہ اس بہیمانہ دریافت کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل ایرک ہوفلے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ وقوعہ کیوں کر پیش آیا ، انہوں نے اس دریافت کو پریشان کن اور ناقابل یقین المیہ قرار دیا ۔

اس نے بتایا کہ وہ شہر میں کسی شیرخوار کے لاپتہ ہونے کے بارے میں آگاہ نہیں ہے۔اس نے کہاکہ اگر یہ کسی فاؤل پلے کا معاملہ نہیں ہے ، تاہم آپ کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ انسانی اعضاء کو کسی سٹوریج لاکر میں لاکھیں ۔یوہول نے کہا کہ اس سٹوریج لاکر کے ملازمین کو محدود ہونے والے ایک سٹوریج لاکر کے فرد سامان لینے کے دوران پیر کو بعد دوپہر وقوعہ کا علم ہوا۔

متعلقہ عنوان :